ایران کا بحران مذاکرات سے حل ہونا چاہیے، فوجی مداخلت کی مخالفت: ترک صدر اردوان

استنبول(رم نیوز)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امید ہے ایران مذاکرات کے ذریعے موجودہ بحران پر قابو پا لے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا مسئلہ طاقت کے بجائے سفارتکاری سے حل ہونا چاہیے۔

ترک صدر نے ایران میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران مشکل حالات سے نکل آئے گا اور ایران میں استحکام پورے خطے کے لیے ناگزیر ہے۔