راولپنڈی(رم نیوز)بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے آج منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن مقرر ہے اور ملاقات کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے چھ وکلا کے نام فہرست میں شامل کیے ہیں، جنہیں وکیل چوہدری اویس یونس جیل حکام کے حوالے کریں گے۔ فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم، علی زمان، فاروق صابر، جاوید حیات اور سعید احمد شامل ہیں۔اس ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی فیملی بھی ملاقات کے لیے موجود رہیں گی۔