دہشت گردی کی اصل وجہ افغانستان سے دہشتگردوں کی واپسی:شہباز شریف

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی وجہ افغانستان سے دہشت گردوں کو واپس لانا تھا، جو ایک فاش غلطی ثابت ہوئی۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ ریاست دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے امن قائم رکھنے، چاروں صوبوں کی ترقی اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر بھی زور دیا۔