لاہور (رم نیوز)لاہور میں شیخ امتیاز محمود نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کو آئین کے خلاف قرار دینے اور اس پر عملدرآمد روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بسنت کے دوران پتنگ بازی شہریوں کے جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے، جبکہ دیگر ممالک نے بھی اسی خطرے کے پیشِ نظر بسنت پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے کہا ہے کہ حتمی فیصلے تک ایکٹ اور متعلقہ نوٹیفکیشنز پر عملدرآمد روکا جائے۔