کراچی (رم نیوز)محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا ہے کہ 22 جنوری کو سندھ میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا، جس کے باعث کراچی میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے۔اسی دوران جامشورو، دادو، ٹھٹھ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ، نوشہرو فیروز اور شہید بینظیر آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں 22 جنوری کو بارش کی پیشگوئی