کراچی(رم نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر اضافے کے بعد 4,713 ڈالر ہو گئی، جبکہ مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,300 روپے اضافہ ہوا اور یہ 493,662 روپے تک پہنچ گئی۔ فی 10 گرام سونے کے نرخ بھی 3,686 روپے بڑھ کر 423,235 روپے ہو گئے۔چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ 9,869 روپے اور فی 10 گرام 8,461 روپے تک پہنچ گئی، جس سے صارفین کے لیے سرمایہ کاری اور زیورات کی خریداری مزید مہنگی ہو گئی ہے۔