راولپنڈی(رم نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دورے کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلاق چودھری بھی موجود تھے۔