سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 89 ہزار 427 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 88 ہزار 621 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔