کراچی(رم نیوز)ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے والی آتشزدگی کے اثرات اس سے متصل رمپا پلازہ تک پہنچ گئے۔ آگ کے باعث رمپا پلازہ کے ستون متاثر ہونے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے عمارت کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔
ایس بی سی اے کے مطابق تیسرے درجے کی آتشزدگی کے نتیجے میں رمپا پلازہ کے ساختی ستونوں کو نقصان پہنچا ہے، جس پر عمارت کی انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ حکام نے متاثرہ حصے کے استعمال پر فوری پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمارت کو محفوظ قرار دیے جانے تک کسی قسم کی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔
اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔