نیویارک(رم نیوز)امریکہ کے شہر نیو یارک میں نرسز کی سب سے بڑی ہڑتال دوسرے ہفتے بھی جاری ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شدید سردی کے باوجود 15 ہزار سے زائد نرسز آٹھویں روز بھی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہی ہیں۔ نرسز ایسوسی ایشن اور ہسپتال انتظامیہ کے درمیان مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہو سکے، جبکہ نرسز عملے کے بہتر تناسب، محفوظ ماحول اور طبی سہولیات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔