لاہور(رم نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور انتظامی دباؤ کم کرنا، شہری سہولیات بہتر بنانا اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو ممکن بنانا ہے۔ نئے انتظامی نظام کے تحت ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور میونسپل ادارے الگ کام کریں گے۔