اپوزیشن لیڈرز کا نوٹیفکیشن حکومت کا احسان نہیں:سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی(رم نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن لیڈرز کا نوٹیفکیشن جاری کرکے کوئی احسان نہیں کیا، یہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کا آئینی فریضہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کسی یلغار کا ارادہ نہیں رکھتی اور اپنی تحریک جاری رکھے گی۔ کراچی سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائیں کیں۔