شعیب ملک نے 10 سالہ پی ایس ایل کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کراچی(رم نیوز)سابق قومی کرکٹر شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے پی ایس ایل کے 10 سیزنز میں 92 میچز کھیل کر 2,350 رنز بنائے اور 17 وکٹیں حاصل کیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ وہ مستقبل میں کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنی خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔