کراچی اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں کل سے بارش کا امکان

کراچی(رم نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق نیا مغربی سلسلہ کل سے صوبہ سندھ میں داخل ہوگا، جس کے سبب کراچی اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔ متاثرہ اضلاع میں کراچی، حیدرآباد، سجاول، ٹھٹھہ، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شامل ہیں۔

کراچی میں بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں جمعہ سے اثرانداز ہوں گی، جس سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سے 22 اور کم سے کم 7 تا 9 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 35 سے 45 فیصد تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔