گرین لینڈ کے مستقبل کے بارے میں جلد فیصلہ سامنے آئے گا:ٹرمپ

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کے مستقبل کے حوالے سے کہا کہ ملاقاتیں طے ہیں اور معاملات جلد طے پا جائیں گے۔ گرین لینڈ سے متعلق سوال پر ان کا جواب تھا، ’’آپ کو پتہ چل جائے گا۔‘‘ ٹرمپ نے نیٹو کے دفاعی کردار پر فخر کیا اور اقوامِ متحدہ کے بارے میں کہا کہ یہ ادارہ اپنی صلاحیتوں پر پورا نہیں اترا، جبکہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے تیار کردہ ’بورڈ آف پیس‘ مستقبل میں اقوامِ متحدہ کا متبادل بن سکتا ہے۔