مفتی منیب الرحمن کی وزیر داخلہ سے ملاقات، کمیٹی کے ذریعے مسائل حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(رم نیوز)مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں امن و استحکام کے لیے علمائے کرام کی خدمات کو سراہا گیا اور مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا، جس میں مفتی منیب اور دیگر علمائے کرام شامل ہوں گے۔