ٹورانٹو(رم نیوز)کینیڈا نے گرین لینڈ کے معاملے پر امریکہ کی ممکنہ ٹیرف عائد کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ کھڑا ہے اور عالمی مسائل کو طاقت کے ذریعے مسلط کرنے کی پالیسی ناقابل قبول ہے۔
کارنی نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور طاقتور ممالک تجارت کو دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مسائل باہمی احترام اور مکالمے کے ذریعے حل کیے جائیں تاکہ عالمی عدم استحکام سے بچا جا سکے۔