آگ سے متاثرہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری ، بلڈنگ کا 40 فی صد سے زائد حصہ گرگیا، عمارت کو جیک لگانے کی تیاریاں

کراچی (رم نیوز) آگ سے متاثرہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔رپورٹ کےمطابق بلڈنگ کا 40 فی صد سے زائد حصہ گرگیا ہے اور باقی کسی بھی وقت گرنے کاخدشہ ظاہر کیاجارہا ہے۔ عمارت کی چھت سے 32 گاڑیاں اتار لی گئی ہیں۔ گرائونڈ، میز نائن اور فرسٹ فلور کلیئر کردیاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایس بی سی اے کی ٹیم کی جانب سے عمارت کو جیک لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔جیک لگانے کے لیے سامان متاثرہ عمارت کے باہر پہنچادیاگیا ہے۔