لاہور(رم نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں شدید سردی برقرار ہے جبکہ آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بارش متوقع ہے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بالائی علاقوں میں درجہ حرارت بدستور نقطہ انجماد سے نیچے ہے جبکہ بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔