کراچی (رم نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کو فعال بنانے کے لیے ضروری عملے کی فوری بھرتیوں کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدرشاہ اور دیگر حکام شریک تھے۔ اجلاس میں ڈی جی سیف سٹیز اتھارٹی سرفراز نواز نے کراچی سیف سٹی پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دو ماہ کے اندر پراجیکٹ کا پہلا فیز فعال کیا جائے گا۔ اجلاس میں 34 ماہر تکنیکی و انتظامی افسران کی بھرتی کی منظوری دی گئی جبکہ بھرتی کے عمل کی نگرانی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے 200 ملین روپے کا نظرثانی شدہ بجٹ بھی منظور کیا ہے، تاکہ پراجیکٹ بروقت اور مؤثر طور پر فعال کیا جا سکے۔