ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت یا بائیکاٹ؟،بنگلہ دیش آج طے کرے گا

ڈھاکہ (رم نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم آج طے کرے گی کہ وہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شامل ہوگی یا ورلڈ کپ سے دستبردار ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد آج ٹیم کے کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے کر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے حق میں ہیں۔

اگر بنگلہ دیش ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لیتا تو پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آئی سی سی نے بھارت نہ جانے کی صورت میں بنگلادیش کی جگہ کسی اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں بنگلہ دیشی سپورٹس ایڈوائزر نے کھلاڑیوں کو بلا کر مشاورت کی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ آج ہی ٹیم کا حتمی موقف سامنے آئے گا۔