صدر زرداری کی منظوری: ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججز کی مستقل تقرری اور مدت میں توسیع

اسلام آباد(رم نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سندھ، لاہور اور پشاور ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججز کی مستقل تقرری اور مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی۔

یہ اقدام جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات اور وزیراعظم کے مشورے پر کیا گیا تاکہ عدالتی نظام کی مؤثر کارکردگی اور زیر التوا مقدمات کے بروقت فیصلے کو یقینی بنایا جا سکے۔

سندھ ہائی کورٹ کے 10 ججز کو مستقل اور 2 ججز کی مدت میں چھ ماہ، لاہور ہائی کورٹ کے 11 ججز کو مستقل اور 1 کی مدت میں چھ ماہ، جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے 6 ججز کو مستقل اور 4 ججز کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع دی گئی ہے۔