وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت عوام کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس، تمام مارکیٹوں ، عمارتوں ،سکولز، ہسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور(رم نیوز) وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت عوام کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اس میں تمام مارکیٹوں ، عمارتوں ،سکولز، ہسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ تمام عمارتوں کو 2 ہفتوں میں حفاظتی ضوابط مکمل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔ اس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا ہے کہ پنجاب میں تمام عمارتوں میں داخلی وخارجی راستے کلیئر رکھنا لازم ہوگا۔ دو ہفتے کے اندر تمام عمارتوں میں ایکسٹرنل فائر ہائیڈرنٹس نصب کئے جائیں گے۔