اگلے 4،5 سال میں AI سے نوکریاں خطرے میں:بل گیٹس

ڈیووس (رم نیوز)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) آئندہ چار سے پانچ سال میں وائٹ کالر اور بلو کالر ملازمتوں پر شدید اثر ڈالے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں ابھی تک اس کے لیے تیار نہیں اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے، جیسے نئی مہارتیں سکھانا، ٹیکس نظام میں تبدیلی یا معاشرتی عدم مساوات سے نمٹنے کے اقدامات ضروری ہیں۔گیٹس نے مزید کہا کہ AI سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ میں پیداوار بڑھا رہا ہے، لیکن لاجسٹکس اور کال سینٹرز جیسی کم مہارت والی نوکریاں ختم ہو رہی ہیں، جس سے معاشرتی عدم مساوات بڑھ سکتی ہے۔