نیویارک(رم نیوز)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ قائم مقام مندوب عثمان جدون نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر صورت کی شدید مذمت کی جاتی ہے اور شام میں سیاسی و ادارہ جاتی پیشرفت حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی خودمختاری کی خلاف ورزیوں پر بھی تشویش ظاہر کی۔