لاہور(رم نیوز)حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ 3/60 سے کم بینائی والے اور مکمل نابینا افراد کو خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔اس فہرست میں شامل ہونے سے نابینا افراد کو خصوصی سرٹیفکیٹ ملے گا، جس کے ذریعے انہیں تعلیم، نوکری، علاج معالجے اور حکومتی سکیموں میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ بل کی حتمی منظوری کے بعد گورنر پنجاب اسے نافذ کریں گے۔