سیف سٹی نے ذہنی دباؤ کے شکار افراد کے لیے کونسلنگ سروس شروع کردی

لاہور(رم نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیف سٹی نے ذہنی دباؤ، پریشانی یا خودکشی کے خیالات والے افراد کے لیے کونسلنگ سروس متعارف کرائی ہے۔ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے اور 7 دبانے سے شہری کا فوری رابطہ ماہر سائیکالوجسٹ سے کروایا جائے گا۔ سال 2025 میں 2327 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2269 افراد کو بروقت مدد سے بچایا گیا۔سیف سٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ذہنی دباؤ کی صورت میں فوراً ہیلپ لائن 15 پر کال کریں۔