پشاور(رم نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری عمارتوں میں حفاظتی آلات کے موجودگی کا سروے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے سیکریٹری ریلیف کو خط میں تجویز دی ہے کہ فائر فائٹنگ آلات نہ رکھنے والی عمارتوں پر جرمانہ 5 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کیا جائے اور ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کا اختیار دیا جائے۔عمارتوں میں حفاظتی آلات کی غیر موجودگی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
خیبر پختونخوا میں سرکاری عمارتوں کا حفاظتی سروے اور سخت اقدامات کا فیصلہ