کراچی(رم نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کی خستہ حال سڑکوں کی بحالی کے لیے 13 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دی۔ اجلاس میں 409 سڑکوں کی مرمت اور 9 کی مکمل تعمیر نو کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے منصوبوں کی شفاف، معیاری اور بروقت تکمیل اور فنڈز کی فوری فراہمی کی ہدایت کی۔