پشاور(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں اتوار کی رات سے منگل تک مزید بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 27 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ صوبے میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں بھی تیز بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔