بیجنگ(رم نیوز)چین نے یوکرین بحران کے حل کے لیے مذاکرات کو واحد مؤثر راستہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع کا خاتمہ سیاسی اور سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوؤ جیاکن نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یوکرین بحران سے متعلق چین کا مؤقف واضح اور مستقل رہا ہے۔
چینی ترجمان نے کہا کہ چین کشیدگی میں کمی اور بحران کے پرامن حل کی جانب پیش رفت کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے یوکرین بحران کے خاتمے میں تعمیری کردار ادا کرے۔