گل پلازہ سانحہ: 71 جاں بحق، عمارت 90 فیصد کلیئر، 11 لاپتہ

کراچی(رم نیوز)گل پلازہ سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہو گئی ہے جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کا 90 فیصد حصہ کلیئر کر لیا گیا ہے۔ 82 متاثرہ افراد میں سے اب صرف 11 لاپتہ ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ سرچ آپریشن آج رات تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ سنارکل کی مدد سے ریسکیو ٹیمیں دوبارہ بالائی منزل میں داخل ہوئیں، تاہم عمارت کے حساس حصے میں تاحال کارروائی جاری ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق 16 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے، جبکہ ڈی این اے کے ذریعے باقی کی شناخت کا عمل پیچیدہ ہے۔ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے لیے امدادی رقم کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے ہر لواحقین کو ایک کروڑ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔