ڈیووس، سوئٹزرلینڈ(رم نیوز)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان میں اصلاحات کے مثبت نتائج کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات سنجیدگی سے اپنائی ہیں اور اب ان کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
کرسٹالینا جارجیوا نے ورلڈ اکنامک فورم کے 56 ویں اجلاس کے موقع پر کہا کہ بجٹ میں مالی نظم و ضبط بہتر ہونے سے وسائل پیدا ہو رہے ہیں جنہیں عوام کی فلاح کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی سنجیدگی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ جب وزیراعظم کسی کام کا وعدہ کرتے ہیں تو وہ مکمل ہو کر رہتا ہے۔
آئی ایم ایف سربراہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ مشکل مگر ضروری اصلاحات کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ ہیں، اگرچہ ان کے سیاسی اثرات بھی ہوتے ہیں۔ دونوں فریقین نے عالمی معاشی صورتحال اور ابھرتی معیشتوں کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔