گل پلازہ سانحے کے بعد خیبرپختونخوا میں عمارتوں کی حفاظت سخت

پشاور(رم نیوز)گل پلازہ سانحے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کے معائنے اور فائر سیفٹی قوانین کے سخت نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔ لینڈیوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایات دی ہیں کہ غیر محفوظ عمارتوں کی فوری شناخت کی جائے اور ہنگامی انخلا، سیڑھیاں، الارم سسٹمز اور آگ بجھانے کے آلات یقینی بنائے جائیں۔اتھارٹی نے کہا کہ کمرشل اور بلند عمارتوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سول ڈیفنس کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ ہنگامی حالات میں فوری کارروائی ممکن ہو۔