کراچی میں رات اور دن دونوں میں سرد موسم، خشک ہوا کا امکان

کراچی(رم نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں کبھی کبھار تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں جن کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔