کراچی(رم نیوز) رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کاکہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ انہوں نےمزید کہاکہ سوال پوچھیں تو کہاجاتا ہےکہ سانحہ پرسیاست کررہےہیں۔سوال یہ ہےکہ کتنے فائر سٹیشن نئے بنے، کتنی گاڑیاں خراب ہیں۔صوبائی اسمبلی کے فلور پر لوگوں کوگمراہ کیاجارہا ہے۔ ان کاکہناتھا کہ آپ واقعہ کی سنگینی سے توجہ ہٹارہے ہیں۔گل پلازہ میں سب کچھ جل گیا۔ لاشیں ہی ورثا کے حوالے کردیں۔