کراچی(رم نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ معاشی ماہرین اور سرمایہ کار اس بار شرحِ سود کے سنگل ڈیجیٹ (اکائی کے ہندسے) میں آنے کے لیے پُرامید ہیں۔
پچھلے اجلاس میں شرحِ سود 0.50 فیصد کمی کے بعد 10.5 فیصد پر مقرر کی گئی تھی۔افراط زر میں کمی کے باعث توقع ہے کہ شرحِ سود 4 سال بعد دہرے ہندسے سے نیچے آ جائے گی۔ماہرین کے مطابق شرحِ سود میں کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔