صاف توانائی قومی ترجیح ہے، 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیاں لائیں گے: صدر زرداری

اسلام آباد(رم نیوز)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے موسمیاتی اہداف کے حصول کے لیے صاف توانائی کی جانب منتقلی کو اپنی اولین قومی ترجیح بنا لیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شدید سموگ اور فضائی آلودگی عوامی صحت اور معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔

پاکستان نے 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ توانائی مکس میں صاف توانائی کا تناسب 35 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔صدر کے مطابق آلودگی سے پاک توانائی نہ صرف ماحولیاتی بلکہ روزگار اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے معاشی ضرورت بھی ہے۔

صدر نے آسٹریلیا کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے تجارت، تعلیم اور موسمیاتی تحفظ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔