کراچی (رم نیوز)شہرِ قائد کے معروف تجارتی مرکز گل پلازہ کی عمارت کو سیل کرنے کی کارروائی کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے عمارت کو مکمل طور پر بند کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔عمارت کو چاروں طرف سے پلاسٹک کی سبز جالی (گرین نیٹ) لگا کر ڈھانپا جائے گا تاکہ اسے عوامی رسائی سے دور کیا جا سکے۔اس عمل کو منظم طریقے سے انجام دینے کے لیے ایک ماہر ٹیکنیکل ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔