ایبٹ آباد(رم نیوز)ملک کے بالائی علاقوں میں متوقع شدید بارشوں اور برفباری کے پیشِ نظر ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر چار روز کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بدھ تک گلیات کا رخ کرنے سے گریز کریں۔ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو الرٹ کر دیا ہے کہ مختلف چیک پوسٹس پر سیاحوں کو روک کر انہیں واپس بھیجا جائے۔خراب موسمی حالات اور برفباری کے دوران کسی بھی ممکنہ حادثے، ٹریفک جام یا سیاحوں کے پھنس جانے جیسے واقعات سے بچنا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی سیاحوں کے لیے راستے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔