ملکہ کوہسار مری میں بادلوں کا ڈیرا، برفباری کے نئے سپیل کی انٹری

مری(رم نیوز)ملکہ کوہسار مری میں ایک بار پھر گہرے بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج سے مری اور گردونواح میں برفباری کے ایک اور طاقتور سلسلے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ڈی پی او مری کے مطابق آج شام سے کل شام تک شدید برفباری کا امکان ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ گاڑیوں کے ٹائروں پر 'سنو چین' کے بغیر کسی کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ رات کے وقت سفر سے گریز کریں۔ مری پولیس اور ٹریفک وارڈنز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔