ملک میں سونے کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ: فی تولہ 5 لاکھ 21 ہزار سے تجاوز کر گیا

کراچی(رم نیوز)عالمی مارکیٹ میں تیزی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں 6,500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔10 گرام سونا، 5,573 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 46 ہزار 812 روپے کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 5,000 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 526 روپے مہنگی ہو کر 10,801 روپے کی ہوگئی۔