ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ چند روز میں متوقع

اسلام آباد(رم نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا حتمی فیصلہ چند روز بعد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں ورلڈ کپ اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت دی کہ تمام دستیاب آپشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے، جبکہ حتمی اعلان جمعہ یا آئندہ پیر تک متوقع ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملاقات مثبت رہی اور قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے تمام پہلوؤں پر غور جاری ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے شروع ہوگا، جس میں پاکستان کے میچز سری لنکا میں شیڈول ہیں۔