دی ہیگ (رم نیوز)دی ہیگ میں عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے حق میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے بھارت کو 9 فروری تک بگلہیار اور کشن گنگا پاور پراجیکٹس کے آپریشنل لاگ بکس جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ ریکارڈ نہ دینے کی صورت میں بھارت کو ٹھوس وجہ بتانی ہوگی، جبکہ پاکستان 2 فروری تک مطلوبہ دستاویزات کی تفصیلات فراہم کرے گا۔ کیس کے اگلے مرحلے کی سماعت فروری کے آغاز میں ہوگی۔