واشنگٹن (رم نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر مالیت کے جنگی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس میں اپاچی ہیلی کاپٹر اور فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔ یہ منظوری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر طویل مدتی سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھنے اور حماس کے مکمل خاتمے تک وہاں فوجی موجودگی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ نیتن یاہو کے مطابق، تمام زندہ یرغمالیوں اور ہلاک شدگان کی واپسی کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔