سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 4 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی (رم نیوز)حکومتِ سندھ نے شبِ برات کی مناسبت سے 4 فروری کو صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس فیصلے کا اطلاق تمام اسکولوں اور کالجوں پر ہوگا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی پہلے ہی اس موقع پر تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے۔