بھارت میں نیپا وائرس کا پھیلاؤ: پاکستانی ایئرپورٹس پر ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد،نئی دہلی(رم نیوز)بھارت میں نیپا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سرحدی نگرانی سخت کرتے ہوئے ایئرپورٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور مسافروں کی سکریننگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق اس وائرس میں شرح اموات 70 فیصد تک ہے، جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز نے وفاقی اداروں اور ہسپتالوں کو حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔