لاہور( رم نیوز)ڈی سی لاہور نے مارکیٹ میں طلب و رسد کے توازن کو برقرار رکھنے اور قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے رجسٹرڈ تاجروں کو دوسرے اضلاع سے سامان لانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ تاجروں کو ای بیز (e-biz) پورٹل کے ذریعے آن لائن ٹرانسپورٹیشن پرمٹ حاصل کرنا ہوگا اور سامان کی سٹوریج صرف منظور شدہ کمرشل جگہوں پر کی جا سکے گی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دھاتی ڈور اور خطرناک کیمیکل پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی، جبکہ پتنگوں پر کسی بھی قسم کی سیاسی یا مذہبی تصاویر بنانا ممنوع ہوگا۔