پنجاب: تعمیراتی منصوبوں پر سخت حفاظتی اقدامات اور 'سیفٹی سرٹیفکیٹ' لازمی قرار

لاہور(رم نیوز)داتا دربار مین ہول حادثے کے بعد پنجاب حکومت نے تمام تعمیراتی پراجیکٹس پر سیکیورٹی پروٹوکولز کو مزید مؤثر بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کی ہدایت پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، تعمیراتی مقامات پر مضبوط باڑ (Fencing)، وارننگ سائنز، اور رات کے وقت لائٹنگ کا انتظام لازمی ہوگا۔ کھدائی والے حصوں کے گرد خصوصی حفاظتی باڑ لگائی جائے گی اور مزدوروں کے لیے حفاظتی سامان کا استعمال لازمی ہوگا۔ تمام چیف انجینئرز کو 3 فروری تک ان اقدامات پر عملدرآمد کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے۔