ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ: این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کر دی

اسلام آباد (رم نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے 31 جنوری سے 4 فروری تک ملک کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ مری، گلیات، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شدید سردی اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور گاڑیوں میں سنو چین (Snow Chain) جیسی حفاظتی اشیاء رکھنے کی تاکید کی ہے۔